ابنا: محترمہ مرضیہ افخم نے شام کے بارے میں عرب لیگ کے تازہ بیان کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے مواقف کا مقصد شام پر مزید دباؤ بڑھانا ہے اور اس سے شام کے حالات میں بہتری نہیں آئے گي۔ محترمہ افخم نے کہاکہ طاقت کے استعمال پر اکسانا بڑاخطرناک کام ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے خاف ہر طرح کے ممنکہ اقدام سے پورے علاقے پر منفی اثر پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عالمی سطح پر انجام دئے جانے والے اقدامات اور بیانات اس بات کا سبب بنیں کہ بحران کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے اور علاقے کو ایسے حالات سے بچایا جاسکے جن کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔محترمہ مرضیہ افخم نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان غیر دانشمندانہ اور یک طرفہ معلومات پر مبنی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شام کےبحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے اور اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہمہ گیر مقابلہ شروع کیا جائے جس کی حمایت بعض ممالک کررہے ہیں۔
.......
/169